privacy policy in urdu

سلسلہ نادعلی سے آپ وظائف حاصل کریں یا نقش دونوں دعا ہی کی قسمیں ہیں قرانی نقش اس لئے دعا ہے کیوں کہ اس میں آپ کی نیت یہ ہوتی ہے کہ "یا اللہ میں نے تیری کلام کو ادب سے اپنے پاس رکھا لہذا اس کلام کے وسیلہ سے میری مشکل آسان فرما دے " ۔
لہذا وظائف پڑھنے یا قرانی نقش اپنے پاس رکھنے کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کی مشکلات آسان کرنے کے لئے اسباب پیدا فرما دیتے ہیں  ۔
یاد رہے کہ اللہ کی کلام سے آپ کے صرف وہ کام ہوں گے جو کہ جائز ہیں اور وہ آپ کے حق میں بہتر بھی ہیں  ۔
 اگر کوئی کام آپ کے حق میں بہتر نہیں  تب بھی آپ کو وظیفہ پڑھنے یا قرانی نقش کی برکات کسی نہ کسی صورت میں ضرور حاصل ہوں گی  اور یہ بات حدیث مبارکہ سے ثابت ہے  ۔
بعض افراد سلسلہ سے وظائف یا قرانی نقوش حاصل کرنے کے بعد چند دنوں میں گلہ شروع کر دیتے ہیں کہ وظیفہ نے کام نہیں کیا یا نقش سے کام نہیں ہو رہا  ۔
تو بھائی میرےدعا سننے والی ذات ، مشکلات آسان کرنے والی ذات ، حاجت پوری کرنے والی ذات اور رزق دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے ۔
 لہذا اگر کسی فرد کا وظیفہ کرنے یا قرانی نقش اپنے پاس رکھنے سے کام نہیں ہوتا تو یہ معاملہ اللہ کا ہے اور اللہ نے اگر آپ کی دعا قبول نہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ سلسلہ نادعلی کی وجہ سے آپ کی دعا قبول نہیں ہوئی ، آپ کی دعا نہ قبول ہونے کا معاملہ آپ کا اور اللہ کی ذات کا ہے ہمارا نہیں ۔ 
ہم صرف آپ کو وہ روحانی وظائف ، دعائیں اور قرانی نقوش بتانے کے پابند ہیں جو ہمیں حدیث مبارکہ یا قدیم اویلیاء سے سینہ با سینہ حاصل ہوئے ہیں  ۔
رہی بات کام ہونے یا نہ ہونے کی وہ ہم نے پہلے آپ پر واضح کردیا ہے کہ اللہ کی کلام سے آپ کے صرف وہ کام ہوں گے جو جائز ہیں اور آپ کے حق میں بہتر ہیں  ۔
ناظرین ہم آپ کو صرف وہی وظائف اور قرانی نقوش بتاتے ہیں جو ہمیں حدیث مبارکہ اور اولیاء اللہ سے حاصل ہوتے ہیں اور ان کا فائدہ آپ کو ہر حال میں حاصل ہو گا مگریہ فائدہ آپ کوکس انداز سے حاصل ہو گا اسکا فیصلہ صرف اللہ ہی نے کرنا ہے آپ نے یا ہم نے نہیں کرنا  ۔  

قرانی نقوش کا ہدیہ جو آپ آستانہ کو ادا کرتے ہیں 

ناظرین بعض لوگ آستانہ نقش نادعلی ، نقش درود ابراہیمی ، نقش سورہ فاتحہ یا کوئی بھی نقش حاصل کرنے کے بعد آستانہ کو اس نقش کا ہدیہ خرچ یعنی مشک ، عنبر ، زعفران اور ٹی،سی ،ایس کا خرچ 700 روپے ادا کرکے یہ سمجھتے ہیں کی انہوں نے آستانہ کو ذاتی ہدیہ ادا کر دیا -
 ایسے افراد کو واضح کیا جاتا ہے کی آپ کا ادا کردہ 700 روپے آستانہ کا ذاتی ہدیہ نہیں ، یہ صرف مشک ، عنبر ، زعفران اور ٹی،سی ،ایس کا خرچ ہے اور اگر یہ خرچ آپ آستانہ کو نہ ادا کرنا چاہیں تو آپ متعلقہ نقش کو خود تیار کر سکتے ہیں جسکا طریقہ ہم نے اپنی ہر ہر ویڈیو  آڑٹیکل میں بتایا ہے ۔ 
اور اگر کوئی فرد استظاعت نہیں رکھتا تو وہ 2000 بار درود ابراہیمی محبت سے پڑھ کر متعلقہ نقش آستانہ سے فری حاصل کرسکتا ہے ۔
فری نقش حاصل کرنے والے افراد یہ نہ سمجھیں کہ فری نقش پر مشک ، عنبر ، ذعفران اور ٹی،سی ،ایس کا خرچ نہیں آتا بلکہ فری نقش حاصل کرنے والے افراد کے لئے نقش کا ہدیہ خرچ شاہد بھائی خود ادا کرتے ہیں  ۔
یاد رہے کہ آستانہ ذاتی ہدیہ کسی سے وصول نہیں کرتا ، صرف ہدیہ خرچ کی رکویسٹ کی جاتی ہے وہ بھی صرف ان افراد سے جو استطاعت  رکھتے ہیں  ۔
آستانہ کا ذاتی کاروبار
سلسلہ نادعلی اپنے اخراجات پورئے کرنے کے لئے کسی بھی فرد سے کسی بھی قسم کا فنڈ یا امداد نہیں لیتا اور سلسلہ کے اخراجات سلسلہ اسلامی سنری اور اسلامی آرٹ کے فریم  جائز منافع پر سیل کرتا ہےجس سے سلسلہ کےملازمین کی تنخواہیں  اور دیگر اخراجات پورے کئے جاتے ہیں  ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں